ایرانی معذور ویٹ لفٹرز عالمی چیمپئن بن گئے

تہران، 8 دسمبر، ارنا - میکسیکو میں منعقدہ 2017 ویٹ لفٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی معذورین ٹیم میں شامل ویٹ لفٹرز عالمی چیمپئن بن گئے.

ایرانی معذورین ٹیم کے ہیڈ کوچ 'علی اصغر رواسی' کے مطابق، میکسیکو میں جاری عالمی مقابلوں کے اختتام سے ایک دن پہلے ہی ایران کے معذور مرد ویٹ لفٹرز نے عالمی چیمپئن شپ حاصل کی.

انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی ویٹ لفٹرز نے 3 طلائیم 4 چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ میکسیکو کے عالمی مقابلوں میں شریک مردوں کے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

خیال رہے کہ ان مقابلوں کے اختتام کو ایک دن باقی ہے تاہم ایرانی ٹیم میں شامل ساتویں معذور ویٹ لفٹر صمد عباسی آج 65 کلوگرام کے کیٹگیری میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کریں گے.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@