القدس پر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد حریت پسند ممالک اجتماعی سوگ کا اعلان کریں: ایرانی پارلیمنٹ

تہران، 7 دسمبر، ارنا - ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) نے امریکی صدر کے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت پسند ممالک اور اسلامی ریاستیں ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کریں.

ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اراکین نے جمعرات کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے بعد فلسطین کی تاریخ میں ایک اور یوم نکبۃ سامنا آگیا.

اراکین پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شیطان بزرگ، امریکہ نے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے امن مذاکرات اور مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی دھجیاں اڑادیں.

ایرانی پارلیمنٹ نے دنیا کے تمام حریت پسند ممالک بشمول اسلامی اور عرب ممالک کی پارلیمنٹ پر زور دیا کہ اپنی طاقت اور قابلیت سے استفادہ کرتے ہوئے امریکی عزائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ٹرمپ کے اس ناجائز فیصلے کے خلاف ایک روزہ سوگ اور اپنے پرچم کو سرنگوں کریں.

خیال رہے کہ عالمی مخالفت کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردیں.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@