7 دسمبر، 2017 8:59 AM
News Code: 3548010
0 Persons
القدس ہمیشہ عربی،اسلامی رہے گا: ظریف

تہران، 7 دسامبر، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس ہمیشہ کے لئے عربی اور اسلامی رہے گا.

'محمد جواد ظریف' نے گزشتہ روز ٹویٹر پر عربی زبان میں ایک پیغام میں کہا کہ بعض علاقائی حکمرانوں کی جانب سے دہشتگردی، انتہاپسندی کی حمایت، فرقہ واریت کے فروغ اور ہماسیہ ممالک کے خلاف خرچ کئے جانے والے پیسے کے نصف کو بھی اگر فلسطین کی آزادی پر لگادیا جاتا تو ہم آج امریکہ کی ایسی ہرزہ سرائی کو نہ دیکھتے اور نہ ہی ایسے توہین آمیز اقدامات سامنے آتے.

ظریف نے مزید کہا کہ اس تمام صورتحال کے باوجود انھیں ہر صورت یہ ماننا پڑے گا کہ القدس ہمیشہ عربی اور اسلامی رہے گا.

خیال رہے کہ عالمی مخالفت کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردیں.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@