عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی فتح پر صدر روحانی کی مبارکباد

تہران، 6 دسمبر، ارنا - امریکہ میں اڈلٹ چیمپیئن شب مقابلوں کے عالمی مقابلوں میں ایران کے اڈلٹ ویٹ لفٹرز کے چیئمپین بننے پر صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے مبارکباد دی.

صدر روحانی نے اپنے انسٹاگرام پیج میں ایران کے اڈلٹ ویٹ لفٹرز کی پہلی بار عالمی مقابلوں میں فتح حاصل کرنے پر ایرانی قوم اور کھیلاڑیوں کو دلی مبارکباد دے دی.

تفصیلات کے مطابق، امریکی ریاست لاس اینجلس میں 27 نومبر سے 5 دسمبر تک 2017 ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کی قومی ٹیم 509 پوانٹس کے ساتھ عالمی چیمپیئن بن گئی.

ان مقابلوں میں ایران کے ویٹ لفٹر سہراب مرادی نے 94 کلوگرام کی کیٹیگری میں تین طلائی تمغے، کیانوش رستمی نے ایک چاندی، سید ایوب موسی نے دو کانسی کے تمغے، علی ہاشمی نے طلائی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ، بہداد سلمی نے دو چاندی کے تمغے اور سعید علی حسینی نے دو چاندی اور ایک کانسی تمغے اپنے نام کرلئے.

علی میری اور علی رضا سلیمانی نے بھی 85 اور 105 کلوگرام کے زمرے میں ساتویں پوزیشن حاصل کی.

یاد رہے کہ ایران کی اڈلٹ ویٹ لفٹنگ ٹیم نے 2011 اور 2013 کے دوران فرانس اور ہنگری میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں تیسری اور دوسری پوزیشن حاصل کی تھی.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@