پاكستان ميں ايراني فلمي ميلے كا انعقاد كيا جائے گا

اسلام آباد، 6 دسمبر، ارنا - پاكستان ميں واقع اسلامي جمہوريہ ايران كے ثقافتي قونصلٹ اگلے ہفتے اسلام آباد ميں پانچ روزہ فلمي ميلے كا انعقاد كرے گا.

تفصيلات كے مطابق، يہ ميلہ خانہ فرہنگ راولپنڈي، پاكستاني قومي ثقافتي ادارہ اور لوك ورثہ كے تعاون سے منعقد ہوگا.

اس موقع پر 11 اور 12 دسمبر كو پاكستاني قومي ثقافتي ادارے ميں فلموں كي نمائش ہوگي جبكہ 13 سے 15 دسمبر تك لوك ورثہ ميں ايراني فلميں ديكھائي جائيں گي.

اس ميلے كي افتتاحي تقريب 11 دسمبر كو منعقد ہوگي جس ميں ايران اور پاكستان كے سنيئر حكام شركت كريں گے.

اس ميلے كے دوران پانچ ايراني فلميں كو نمائش كے لئے پيش كيا جائے گا.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@