پاک ایران آزادانہ تجارتی معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد، 6 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے آزادانہ تجارتی معاہدے (FTA) کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دیتے ہوئے بینکاری تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے.

پاکستان کے انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایران اور پاکستان آزادانہ تجارتی معاہدے کے حوالے سے بنائے جانے والی تجارتی مفاہمتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا جو 21 اور 22 نومبر کو تہران میں منعقد ہوا تھا.

رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت ٹرڈ پروموشن اتھارٹی کے نائب سربراہ برائے امور برآمدی منڈی میر ہادی سیدی کررہے تھے جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزرات تجارت کے جوانٹ سیکریٹری بلال خان پاشا نے کی.

اس کمیٹی کی اگلی نشست جنوری 2018 میں پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ماضی میں کئے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@