قائد انقلاب نے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی منظوری دے دی

تہران، 6 دسمبر، ارنا - قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضور نبی پاک (ص) اور چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 1007 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی.

ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صاداق آملی لاریجانی نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نام اپنے حالیہ خط میں بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی.

مرکزی کمیشن نے 1007 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا.

آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@