ایران اور روس کا ٹیکنالوجی کے شعبے میں روابط کے فروغ پر اتفاق

باکو ، 6 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے.

یہ فیصلہ ایرانی وزیر کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی 'جواد آذری جہرمی' اور ان کے روسی ہم منصب 'نیکولائی نیکیفورو' کے درمیان جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ای سی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا.

جواد آذری نے کہا کہ ایران سائنسی میدان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے.

اس موقع پر فریقین نے مشترکہ سائنسی تحقیقاتی اور منصوبوں کے آغاز بالخصوص نجی شعبوں کو مزید فعال بنانے پر تبادل خیال کیا.

ایران اور روسی وزرا نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی توسیع، دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان روابط کے فروغ اور مشترکہ مصنوعات کی پیداوار پر بھی گفتگو کی.

ایرانی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے وزراتی اجلاس میں شرکت کے لئے باکو کے دورے پر ہیں.

اسلامی جمہوریہ ایران، جمہوریہ آذربائیجان، ترکی، افغانستان، پاکستان، تاجیکستان، کرغیزستان، قازقستان، ازبکستان اور ترکمانستان ای سی او تنظیم کے مستقل رکن ہیں.

1*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@