ايراني ركن مجلس كا ايران اور ملائيشيا كے درميان برابري كي سطح پر تجارت كرنے پر زور

كوالالامپور، 6 دسمبر، ارنا - ركن ايراني مجلس (پارليمنٹ) اور بجٹ اور آڈٹ كميٹي كے ڈپٹي چيئرمين نے ملائيشيا اور ايران كے درميان تجارتي سرگرميوں بالخصوص مصنوعات كي برآمدات اور درآمدات كو برابري كي سطح پر ركھنے كي ضرورت پر زور ديا ہے.

يہ بات 'ہادي قوامي' نے منگل كے روز دورہ ملائيشيا كے موقع پر ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتےہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ اب ايراني ڈيري مصنوعات ملائيشيا ميں برآمد ہو رہي ہيں ليكن اس شعبے كے فروغ كے ليے ہميں باہمي تعاون كو مزيد بڑھانے كي ضرورت ہے.

قوامي نے كہا كہ كہ اگر ايران اور ملائيشيا كے درمياں دو طرفہ ٹيرف ہوئے تو ايراني مصنوعات كم سے كم ٹيرف كے ساتھ اس ملك ميں برآمد كي جا سكتي ہيں جس سے دونوں ممالك كے درميان تجارتي حجم كو فروغ دينے ميں مدد ملے گي.

انہوں نے كہا كہ اگر ايراني مصنوعات، فري ٹريڈ زونز كے ذريعہ ملا‏ئيشيا ميں برآمد ہوئے تو ہم اس حوالے سے برآمد كرنے والوں كي توجہ كو ايراني مصنوعات كي طرف مبذول كر سكتے ہيں.

عالمي كوآپريٹو يونين كے جنرل اسمبلي، نومبر 2017 كو منعقد ہوئے جو اب ايران سميت دنيا كے 97 ممالك كي 2700 كمپنياں اس يونين كا ركن ہيں.

تفصيلات كے مطابق، 'ہادي قوامي' نے منگل كے روز عالمي كوآپريٹو يونين كي شركت كے ليے ملائيشيا كا دورہ كيا.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@