ايران كيساتھ كثيرالجہتي تعلقات كو فروغ دينے كے خواہاں ہيں: جاپاني سفير

كاشان، 5 دسمبر، ارنا - ايران ميں تعينات جاپان كے سفير نے دونوں ممالك كے درميان كثيرالجہتي تعلقات كو فروغ دينے پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ مشكل حالات ميں بھي ثقافتي تعاون كے ذريعے ممالك كے درميان رابطوں كو مزيد بڑھايا جاسكتا ہے.

يہ بات 'ہيروياسو كوباياشي' نے گزشتہ روز ايراني صوبے اصفہان كے شہر كاشان ميں منعقدہ جاپاني ثقافتي دن كي تقريب ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے دونوں ممالك كے درميان قريبي تعلقات كو اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ سخت اقتصادي اور سياسي حالات ميں ثقافتي تعلقات ممالك كے درميان رابطے كي سہوليات كو فراہم كرسكتا ہے.

كوباياشي نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور جاپان كے درميان 90 سالہ تعلقات قائم ہيں اور ہميں اميد ہے مستقبل ميں دو طرفہ اور ثقافتي تعلقات مزيد مضبوط ہوں گے.

كاشان كے ميئر 'سعيد ابريشمي راد' نے كہا كہ آج تيزي سے ٹيكنالوجي ميں ترقي اور تبديليوں كي وجہ سے ممالك كے درميان باہمي تعلقات كي توسيع دينا ضروري ہے.

ابريشمي راد نے كہا كہ ديگر ممالك ميں ثقافت كو فروغ دينے كے لئے مستحكم بھروسہ كي ضرورت ہے اسي لئے ہم جاپاني محنتي قوم كے ساتھ دوطرفہ تعلقات كو فروغ دے سكتے ہيں.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@