كم سن ہونہار ايراني طلبا عالمي ذہني رياضي مقابلوں ميں شركت كريں گے

شہركرد، 5 دسمبر، ارنا - ايراني صوبے چہارمحال بختياري سے تعلق ركھنے والے دو كم سن ہونہار طالب علم بين الاقوامي ذہني رياضي مقابلوں (ucmas) ميں شركت كرنے كے لئے ملائيشيا روانہ ہوگئے.

يہ بات صوبائي ادارہ تعليم و سائنس كے چيئرمين 'عبدالعلي رسولي' نے منگل كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ 15 سالہ طالب علم طہ صابريان اور 11 سالہ طلبہ صبا صابريان ملائيشيا ميں منعقد ہونے والے عالمي ذہني رياضي مقابلوں ميں شركت كريں گے.

رسولي نے كہا كہ ان مقابلوں ميں 70 ممالك كے نمائندے شريك ہوں گے جبكہ صوبہ چہار محال بختياري نے گزشتہ سال كے مقابلوں ميں ايك پوزيشن حاصل كي تھي.

انہوں نے كہا كہ اس مقابلے ميں شريك طالب علموں كو آٹھ منٹ كے دوران 200 سوالوں كا جواب دينا ہوگا.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@