ایران اور افغانستان کا نشرو اشاعت کے شعبے کو  فروغ دینے پر زور

تہران ، 05 دسمبر، ارنا - ایران کے اسلامی ثقافت کے وزیر 'سید عباس صالحی ' نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان پرنٹنگ اور کتابوں کی نشرواشاعت کے شعبے میں باہمی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھایا جاسکتا ہے.

افغانستان كے وزير حج اور گائيڈنس 'فيض محمد عثماني' كے ساتھ بات چيت كے دوران انہوں نے كہا كہ دونوں ہمسايہ ممالك كے درميان نشرو اشاعت كے شعبے ميں وسيع مواقع موجود ہے جس كا دونوں ممالك كو مزيد قريب لانے كے لئے استعمال كرنے كي ضرورت ہے.


انہوں نے كہا كہ ايراني عوام نے افغان عوام كو سخت ايام ميں انساني اور اسلامي بنيادوں پر مدد كي جو اب بھي جاري ہے.


افغان وزير نے بھي دونوں ممالك كے درميان مشتركہ ثقافت ، تہذيب اور تمدن كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران اور افغانستان كے وزراء يا سياسي عہديداران كسي مترجم كے بغير فارسي زبان ميں ايك دوسرے كے ساتھ بات چيت كرسكتے ہيں جس كي ہميں قدر كي نگاہ سے ديكھنا چاہيے.


انہوں نے كہا كہ افغانستان كي حكومت اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ روابط كے توسيع پر اپني كوشش جاري ركھے گي.
1*271**


ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@