ایران، خطے کی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں اپنی شراکت داری میں اضافہ کرنے کا خواہاں

باکو، 5 دسمبر، ارنا - ایران کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کی ٹیکنالوجی مارکیٹ بالخصوص ای سی او تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ اپنی شراکت داری میں اضافہ کرنے کا خواہاں ہے.

یہ بات 'محمد جواد آذر جہرمی' نے گزشتہ دنوں جمہوریہ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) ممالک کے وزرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے آذری دارالحکومت باکو پہچنے پر ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی ماہرین اور موجد طبقے کی حمایت کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی خواہاں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ای سی او وزرائے ٹیکنالوجی کے حالیہ اجلاس ایک سنہری موقع ہے جس سے علاقائی ممالک کی مارکیٹوں تک رسائی کے لئے راہ ہموارہ ہوجائے گی.

ایرانی وزیر ٹیکنالوجی نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد تنظیم کے ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینا ہے اور اس موقع پر ٹیکنالوجی صنعت کی ترقی اور الکٹرانیک تجارت کے حوالے سے تعاون کی مفاہمت پر بھی دستخط کئے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کے موقع پر باکو ٹل نامی انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں ایرانی ماہرین اور ٹیکنالوجی سے منسلک افراد 9 اسٹال لگائیں گے.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@