ایرانی ویٹ لفٹر نے امریکہ میں ورلڈ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا

تہران، 5 دسمبر، ارنا – ایرانی ویٹ لفٹر 'علی ہاشمی' نے امریکہ میں منعقدہ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ایک سونے کا تمغہ جیت لیا.

تفصیلات کے مطابق، منگل کو شروع ہونے والے 105 کلوگرام کیٹگیری کے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریا، امریکہ، پولینڈ، لاتویا، بلغاریہ، ازبکستان اور عراق کے 13 ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا.

علی ہاشمی نے 2015 کو امریکہ میں منعقدہ عالمی چیمپئن شپ مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی.

ایرانی ویٹ لفٹر نے آج بروز منگل منعقدہ مقابلوں میں مجموعی طور پر 183، 215، 221، 404 کلوگرام ویٹ کو اٹھا کر ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا.

یاد رہے کہ علی ہاشمی کے علاوہ دوسرے نامور ایرانی ویٹ لفٹر 'سہراب مرادی' نے گزشتہ روز امریکہ میں منعقدہ مقابلوں میں تین طلائی تمغے جیت لیتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرلیا.

علی ہاشمی کے طلائی تمغہ جیتنے کے علاوہ ویٹ لفٹنگ مقابلوں کے دیگر حصے میں 'علیرضا سلیمانی' بھی ساتویں درجے پر آگیا.

*9393**274

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@