ایران کی گزشتہ سات مہینوں میں 35 لاکھ ٹن سیمنٹ کی برآمدات

تہران، 5 دسمبر، ارنا – ایران کی سیمنٹ انڈسٹری ملازمین ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ ایران نے رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں 35 لاکھ ٹن سیمنٹ برآمد کیا ہے.

يہ بات 'عبدالرضا شيخان' نے منگل كے روز ايراني دارالحكومت تہران ميں ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي انٹرويو ديتے ہوئے كہي.

انہوں نے روس كو ايراني برآمد كرنے والے سيمنٹ كي كھيپ كي واپسي كي خبر كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ گزشتہ سات مہينوں كے دوران ايران كي جانب سے روس ميں تقريبا 55 ہزار ٹن سيمنٹ برآمد كيا گيا ہے.

انہوں نے مزيد بتايا كہ حاليہ اعداد اور شمار كے مطابق، ايران عراق كو 50 سے زائد فيصد سمينٹ برآمد كر رہا ہے اور ہمارا ملك في الحال روس، آذربائيجان، ارمينيا اور خليج فارس ممالك كو سيمنٹ برآمد كرتا ہے.

تفصيلات كے مطابق، ايران نے مجموعي طور پر 2011كو 10 ملين ٹن، 2012 كو 13.6 ملين ٹن اور 2013 ميں 18 ملين ٹن سيمنٹ دوسرے ممالك كو برآمد كيا ہے.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@