ایران نے چین کیساتھ اقتصادی تعاون منقطع ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا

تہران، 5 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک نے چین کی جانب سے ایران کے ساتھ اقتصادی لین دین کے عمل کو بند کرنے کی افواہوں کی تردید کردی.

یہ مؤقف ایران کے مرکزی بینک کی جانب سے ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے رکن جواد کریمی قدوسی کے حالیہ دعوے پر اپنے ردعمل میں سامنے آیا.

مرکزی بینک کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ایرانی شہر مشہد کے حلقے سے رکن پارلیمنٹ جواد کریمی کے اس دعوے کو مسترد کردیا.

اس بیان کے مطابق، ایسے بے بنیاد دعوے قومی مفادات کے منافی اور ملک کی مالیاتی سرگرمیوں کو متاثر کرسکتے ہیں.

یاد رہے کہ گزشتہ روز چین کی حکمران جماعت کی مشاورتی کمیٹی کے سنیئر کن نے تہران کا دورہ کیا اور اس موقع پر ایران کے مرکزی بینک کے صدر کے ساتھ ایک ملاقات میں بینکاری اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@