ایران میں سالانہ عالمی وحدت امت اسلامی کانفرنس کا آغاز، صدر روحانی کا خطاب

تہران، 5 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت میں سالانہ بین الاقوامی وحدت امت اسلامی کی 31ویں کانفرنس کا آغاز ہوگیا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' خطاب کررہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، 31ویں عالمی وحدت مسلم امہ کانفرنس 500 ملکی اور غیرملکی مہمان شریک ہیں.

اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے علاوہ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر برائے عالمی امور آیت اللہ محمد علی تسخیری، عالمی مجلس اہل بیت علیہم السلام کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری، اعلی ایرانی سیاسی اور عسکری قیادت شرکت کررہے ہیں.

31ویں وحدت امت اسلامی کانفرنس کے مندوبین کل بروز بدھ حضور رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@