بحیرہ کیسپیئن میں غیرعلاقائی فورسز تعینات نہیں ہوسکتیں: ظریف

تہران، 5 دسمبر، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بحیرہ کیسپین کنونشن کے مطابق سے اس سمندری خطے میں موجود پانچ ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کے تحت یہاں غیرعلاقائی ممالک کی فورسز تعینات نہیں ہوسکتیں.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے بحیرہ کیسپین کے ممالک کے وزرائے خارجہ کی نشست میں شرکت کے لئے ماسکو پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بحیرہ کیسپین کے خطے میں موجود ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں میں سے ایک یہ ہے کہ یہاں کوئی غیرعلاقائی فورسز تعینات نہیں ہوسکتیں.

ظریف نے کہا کہ بحیرہ کیسپین کے قانونی کنونشن کے حوالے سے اچھے اقدامات کئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ 12 دستاویزات بھی طے پا چکیں ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ کیسپین کی نشست میں موجود پانچ ممالک کے وزرائے خارجہ انتہائی اہم مذاکرات کریں گے اور اس موقع پر دوسرے ممالک کے ہم منصوبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@