ایران کے جوڈو کھیلاڑیوں نے عالمی مقابلوں میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لئے

تہران، 5 دسمبر، ارنا - ترکی میں منعقدہ جوڈو کھیل سے منسلک ورلڈ کورش چیمپئن شپ مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں نے چاندی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ اپنے نام کر لیا.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی کھیلاڑیوں نے گزشتہ دنوں ترکی میں منعقدہ کورش چیمپئن شپ مقابلوں کے پہلے دن میں مجموعی طور پر 2 تمغے حاصل کئے.

کورش، جوڈو کھیل کی ذیلی گیم ہے جو جوڈو اور کشتی سے ملتی جلتی ہے اور ازبکستان اس کھیل کا مرکز سمجھا جاتا ہے.

ایران کے کھیلاڑی 'قنبرعلی قنبری' نے 60 کلوگرام کے کیٹگیری میں اپنے پہلے اور دوسرے میچ میں تاجک اور ازبک حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا.

انہوں نے سیمی فائنل کے مرحلے میں ترکمانستان کے حریف کو شکست دے دی تاہم فائنل مرحلے میں ازبک حریف کے سامنے کامیابی سے ہم کنار نہ ہوسکے.

دوسرے ایرانی کھیلاڑی 'بہزاد وحدانی' نے بھی 66 کلوگرام کے کیٹگیری میں پہلے اور دوسرے مرحلوں میں ازبکستان اور جنوبی کوریا کے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے مرحلے میں پہنچ گئے.

انہوں نے سیمی فائنل کے مرحلے میں قازقستان کے حریف کے خلاف کامیابی سے ہمکنار تو نہ ہوسکے مگر ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@