ایران کا پاکستان کو گیس فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

تہران، 5 دسمبر، ارنا - ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان کو گیس فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے اور اس شعبے میں ہنگری نے بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے.

یہ بات 'بیژن نامدار زنگنہ' نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے ہنگری کے وزیر تیل کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ہنگری پاک ایران فیس پائپ لائن منصوبے میں شراکت داری کے لئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو گیس فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم پاکستان از حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکا.

ایرانی وزیر تیل کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے باضابطہ معاہدے کے حوالے سے پاکستانی فریق تذبذب کا شکار ہے جس سے ایران کو پاکستان کے گیس شعبے میں شراکت داری کے لئے مشکل کا سامنا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہنگری نے ماضی میں پاکستان میں گیس ذخائر کے شعبے میں کام کیا ہے اور اس کے پاس اچھے تجربات ہیں لہذا ایران بھی اس حوالے سے ہنگری کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

بیژن زنگنہ نے مزید کہا کہ ہنگری کی کمپنیاں ایرانی تیل خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@