نامور ايراني ڈرامہ نگار نے برطانوي انعام جيت ليا

لندن، 4 دسمبر، ارنا - ايراني كے مشہور ڈرامے مجيد كي كہانيوں كے تخليق كار 'ہوشنگ مرادي كرماني' نے برطانيہ كي كمبريج يونيورسٹي ميں منعقدہ فارسي زبان كانفرنس كے موقع پر اعلي انعام اپنے نام كرليا.

برطانيہ ميں تعينات ايران كے سفير 'حميد بعيدي نژاد' نے اپنے ٹيلي گرام پيج ميں كہا كہ گزشتہ سالوں سے مختلف ممالك كي جانب سے ايران كے نامور ڈرامہ نگار ہوشنگ مرادي كي كہانيوں ميں دلچسپي كا اظہار كيا گيا جس كے بعد ان كھانيوں كو انگريزي، فرانسيسي، چيني اور روسي زبانوں ميں ترجمہ بھي كرديا گيا.

ايراني سفير نے مزيد كہا كہ انگريزي زبان كي خاتون مترجم 'كارولين كراسكري' ہوشنگ مرادي كرماني كي كہانيوں كو انگريزي زبان ميں ترجمہ كر رہي ہيں.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@