عالمی چین فلم فیسٹیول میں ایرانی فلموں کی بھرپور پذیرائی

بیجنگ، 4 دسمبر، ارنا - نامور ایرانی فلم ساز 'اصغر فرہادی' اور 'مہرداد اسکویی' کی جانب ہدایت کی گئی ایرانی فلم The Salesman اور Starless Dreams نے چین میں ہونے والی بین الاقوامی شاہراہ ریشم فلم فیسٹیول میں بہترین فلم اور بہترین سکرپٹ کے لئے دو انعامات جیت لیے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی فلمیں چین کی شاہراہ ریشم عالم میلے کی سب سے بہترین ڈرامائی اور دستاویزی فلم کے طور پر منتخب ہوگئيں.

واضح رہے کہ ایرانی فلم ساز اصغر فرہادی اور مہرداد اسکویی کی غیرموجودگی کی وجہ سے چین میں قائم ایرانی سفارتخانے کے نمائندے نے ان کے انعامات وصول کئے.

مہرداد اسکویی کی Starless Dreams دستاویزی فلم جرمنی میں بین الاقوامی برلینالہ فلم فیسٹیول کے انعام جیتنے میں کامیاب ہوگئی اور اس فلم نے اب تک کئی ملکی اور غیرملکی فلم نمائشوں کے ایوارڈ بھی حاصل کئے.

یاد رہے کہ اصغر فرہادی کی فلم نے امريکہ ميں منعقدہ 89ويں آسکر نمائش ميں غيرملکی زبان کی بہترين فلم کا ايوارڈ اپنے نام کرليا.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@