بیلاروس میں عالمی آرینس چیمپئن شپ میں ایرانی ٹیم کی فتح

مہاباد، 4 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی آرینس ٹیم نے بیلارو‎س میں منعقدہ بین الاقوامی آرینس چیمپئین شپ مقابلوں میں تین طلائی اور دو چاندی کے تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی.

یہ بات ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان کے ادارے برائے کھیل اور امور نوجوان کے صدر 'رضا طلایی' نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی کھیلاڑیوں 'فخرالدین دیدبان، نوید بارانی اور الہہ بخشی' نے تین سونے کے تمغے اور 'سجاد اقیانوسی اور ساعد اسدی' نے دو چاندی کے تمغے جیت لئے.

طلایی نے کہا کہ آرینس عالمی چمیپئین شپ مقابلوں کا ہفتہ کے روز سے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں انعقاد ہو رہا ہے جس میں ایرانی قومی ٹیم شریک ہے.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@