چابہار بندرگاہ ایران، بھارت اور افغانستان کیلئے سنہری موقع ہے: بھارتی دفترخارجہ

نئی دہلی، 4 دسمبر، ارنا - بھارتی دفترخارجہ نے ایرانی صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ایران کی اہم بندرگاہ چابہار کے افتتاح کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چابہار ایران، بھارت اور افغانستان کے لئے سنہری موقع ہے.

بھارتی دفترخارجہ نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں بھارتی وزیر خزانہ اور جہاز رانی کے حالیہ دورہ ایران اور اس کے علاوہ بھارت کی خاتون وزیر خارجہ کی چابہار بندرگاہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ کے ذریعے خطے میں بھارت کی اقتصادی سرگرمیوں کو قابل قدر فروغ ملے گا.

اس بیان کے مطابق، چابہار بندرگاہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایران، بھارت اور افغانستان کی سہ فریقی نشست کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں تینوں ممالک کے رہنماؤں نے بندرگاہوں کے فروغ، ریلوے نظام کی تعمیر، علاقائی منڈی میں اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر اپنے عزم کا اعادہ کیا.

اس موقع پر بھارتی وزیر خزانہ نے ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے ایران، بھارت اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی ٹرانزیٹ معاہدے کی توثیق پر اطمینان کا اظہار کیا.

بھارتی دفترخارجہ کے بیان میں صدر حسن روحانی کے اس بیان کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ علاقے کو زمینی، سمندری اور فضائی راستوں کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کرنا چاہئے.

اس بیان کے مطابق، بھارت ایران اور افغانستان کے ساتھ خطے میں اہم اور موثر تجارتی راہداری کے قیام کے لئے اپنا قریبی تعاون جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے.

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت نے ایران کی بندرگاہ چابہار کے ذریعے پہلی بار گندم کی کھیپ کو افغانستان بھیج دیا.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@