ایرانی پولیس نے سیستان صوبے میں دو ٹن منشیات پکڑلی

زاہدان، 4 دسمبر، ایرنا - ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے پولیس کمانڈر نے کہا ہے سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران دو ٹن سے زائد منشیات پکڑلیں.

یہ بات بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان گزشتہ رات صوبے کے مضافاتی علاقے میں جھڑپ ہوئی اور اس دوارن بڑے پیمانے پر منشیات کی ضبطگی کے علاوہ چار کارندوں کو بھی پکڑ لیا گیا.

انہوں نے مزید کہا کہ اسمگلروں سے 2 ٹن منشیات جن میں 343 کلوگرام افیون، 52 کلوگرام مورفین، 30 کلوگرام حشیش اور تین اسلحے بھی برآمد کرلیا گیا.

بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے اس موقع پر انسداد منشیات کے حوالے سے سیکورٹی فورسز، عوام اور لوکل انتظامیہ کے درمیان قریبی تعاون کو سراہا.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@