ایران، چین اور ہانگ کانگ نے شمسی توانائی پینل کی پیدوار میں مشترکہ تعاون کریں گے

تہران، 4 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران، چین اور ہانگ کانگ نے شمسی توانائی میں زیر استعمال پینل کی مشترکہ پیداوار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردئے.

تفصیلات کے مطابق، ایران کی صنعتی ترقی اور تعمیرنو اتھارٹی (IDRO) نے چین اور ہانگ کانگ کی مشہور کمپنیوں کے ساتھ شمسی توانائی نظام میں زیر استعمال پینل کی مشترکہ پیداوار کے لئے معاہدے پر دستخط کئے.

اس معاہدے کے تحت، تینوں ممالک مشترکہ کمپنی قائم کریں گے جس میں ایرانی فریق کا 30 فیصد حصہ مقرر ہوگا.

ایران کی صنعتی ترقی اور تعمیرنو اتھارٹی کے نائب صدر 'فرداد دلیری' نے کہا کہ اس مشترکہ منصوبے کا مقصد ملکی وسائل اور اندرونی صلاحیتوں کا بہتر طریقے سے استعمال کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، ہانگ کانگ اور چین کی اس مشترکہ کمپنی کو ایک مہینے کے اندر رجسٹرد کردیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق، اس منصوبے کے لئے تقریبا 8 ہزار ارب ایرانی ریال لاگت لگے گی.

اس وقت ایران شمسی توانائی کی پیداوار کے حوالے سے دنیا کے قابل اور با صلاحیت ممالک کی فہرست میں ہے.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@