ایرانی ویٹ لفٹروں کی امریکہ میں شاندار کارکردگی

تہران، 4 دسمبر، ارنا - نامور ایرانی ویٹ لفٹر 'سہراب مرادی' نے امریکہ میں منعقدہ ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں نئے عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تین طلائی تمغے اپنے نام کرلئے.

پیر کو شروع ہونے والے 94 کلوگرام کیٹگیری کے مقابلوں میں 11 ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا.

سہراب مرادی جو پہلے بھی ریو اولمپک میں عالمی طلائی تمغے جیت چکے ہیں، امریکہ میں منعقدہ ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 184، 219 اور 233 کلوگرام ویٹ کو اٹھا کر کامیابی حاصل کی.

ایرانی ویٹ لفٹر نے تین طلائی تمغے جیتنے کے علاوہ اس کیٹگیری میں نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرلیا.

سہراب مرادی کے طلائی تمغہ جیتنے کے علاوہ ویٹ لفٹنگ مقابلوں کے دیگر حصے میں 'سید ایوب موسوی' نے بھی ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@