ایران نے جوہری بیٹریاں بنانے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے: ایرانی عہدیدار

قزوین، 3 دسمبر، ارنا – ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کے مشیر نے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں نے صحت اور صنعت کے شعبوں میں جوہری بیٹریاں بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے.

یہ بات 'اصغر زارعان' نے اتوار کے روز ایرانی صوبے قزوین کے گورنر 'عبدالمحمد زاہدی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا بھر میں پانچویں بڑے ملک کے طور پر اس ٹیکنالوجی میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہمارے ملک سے پہلے امریکہ، روس، فرانس اور برطانیہ نے اس کی تک رسائی حاصل کی ہیں.

زارعان نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی دل کی بیٹریاں، لیپ ٹاپ، آئل فیلڈ، خلائی مصنوعی آلات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ علم کی بنیاد پر کمپنیوں اور صنعتوں کی ترقی کے ساتھ اس ٹیکنالوجی کی توسیع کو مزيد فروغ دينے کی راہ ہموارہ ہوجائے گی.

تفصیلات کے مطابق، جوہری پلانٹس میں نصب راڈز کے کاربن کو ہیرے میں تبدیل کرکے بیٹریاں تیار کی جاسکیں گے اور یہ بیٹریاں پانچ ہزار سال تک کار آمد رہیں گی.

9393**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@