ایرانی کھیلاڑی نے گرینڈ پری تکوانڈو مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا

تہران، 3 دسمبر، ارنا - ایرانی تکوانڈو کھیلاڑی 'فرزان عاشورزاده' نے آئیوری کوسٹ میں منعقدہ گرینڈ پری مقابلوں کے فائنل مرحلے میں 58 کلوگرام کیٹگیری میں ایک چاندی کا تمغہ جیت لیتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلیا.

2017 گرینڈ پری تکوانڈو مقابلوں کا فائنل مرحلہ گزشتہ روز آئیوری کوسٹ کے دارالحکومت ابید جان میں منعقد ہو گیا جس میں دنیا کے 16 کھیلاڑیوں نے شرکت کی.

ایرانی کھیلاڑی فرزان عاشورزاده نے سیمی فائنل کےمرحلے میں روسی حریف کو 11- 7 کے ساتھ ہرا دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا.

فرزان عاشورزاده ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی حاصل نہ ہوسکا اور دوسری پوزیشن پر آگيا.

ان مقابلوں میں دوسرے حصہ لینے والے ایرانی کھیلاڑی 'آرمین ہادی‌پور' اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیوی حریف کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکا.

**9410

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@