ایرانی جنوبی پارس کی مائع گیس کی برآمدات میں اضافہ

تہران، 3 دسمبر، ارنا – ایران کے جنوبی پارس خصوصی اقتصادی زون کے کسٹمز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ مہینے میں جنوبی پارس گیس فیلڈ سے 12 لاکھ اور 85 ہزار ٹن مائع گیس برآمد کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اس کی شرح میں 4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات 'احمد پور حیدر' نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے جنوبی پارس سے برآمد ہونے والی مصنوعات کی تازہ ترین صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہینے کے دوران اس گیس فیلڈ سے 12 لاکھ اور 45 ہزار و 239 ٹن غیر تیل مصنوعات برآمد کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے.

پور حیدر نے کہا کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، ہانگ کنگ، انڈونیشیا، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات اور کویت کو ایرانی جنوبی پارس کی مصنوعات برآمد ہو رہی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینے کے دوران 16 ہزار اور 250 ٹن مصنوعات جنوبی پارس کو درآمد کی گئی ہیں جو ایرانی جنوبی علاقے عسلویہ کی پیٹرو کیمیکل اور گیس کے فیزوں میں استعمال ہونے والی ریفائنری اور کیمیائی مصنوعات کے شامل ہیں.

تفصیلات کے مطابق، جنوبی پارس ايک خصوصی اقتصادی علاقہ ہے جو ايران کے جنوب مشرقی صوبے بوشہر اور خليج فارس کے قريب واقع ہے.

جنوبي پارس کا عظيم گيس کمپلکس 13 مختلف ميگا گيس ريفائنريوں اور 40 پيداوار کے پليٹ فارم پر مشتمل ہے جو گزشتہ 15 سال کے عرصہ ميں ايرانی ماہرين اور انجينئروں کی محنت اور کوششوں سے بنائی گئی ہيں.

ان پليٹ فارمز ميں سے 25 پليٹ فارمز سمندر ميں واقع ہيں.

جنوبی پارس گيس فيلڈ دنيا کی سب سے بڑی گيس فيلڈ ہے جو ايران کے اندر واقع ہے.

جنوبی پارس سے مختلف مصنوعات بشمول مائع گيس، بيوٹين، ٹرائگلسر ائڈس، ميتھانول اور سيمنٹ چين، جاپان، متحدہ عرب امارات، پاکستان، بھارت، ترکی، عراق، تائيوان، تھائی لينڈ، ملائيشيا، ويت نام، افغانستان، آرمينيا، روس، موزنبيق، مصر، شام، ترکمانستان، تاجکستان، يوکرائن، قطر، فلپائن، گھانا، آذربائيجان، جارجيا، جنوبي کوريا اور ميکسيکو کو بھی برآمد کی جاتی ہيں.

9393**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@