جوہری معاہدہ آج کے اقتصادی حالات کیلئے ایک ضرورت تھا: ایرانی اسپیکر

تہران، 3 دسمبر، ارنا – ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے پر من وعن عملدرآمد کیا ہے کیونکہ جوہری معاہدہ آج کے اقتصادی حالات کے لئے ایک ضرورت تھا.

ان خیالات کا اظہار 'علی لاریجانی' نے گزشتہ رات ایرانی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اقتصادی صورتحال کی ترقی کے لئے جوہری معاہدہ ایک ضروری سمجھوتہ تھا.

لاریجانی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے بعد ایرانی تیل کی فروخت، پیٹروکیمیکل، شپنگ کی انشورینس اور دوسری صنعتوں کی صورتحال میں مزید بہتری آئی ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے دشمن امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے لئے کئی سازشیں کر رہے ہیں تو ہمیں ان کے ناپاک عزائم کے خاتمے کے لئے ہوشیار رہنا چاہیئے.

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ بد قسمتی سے بعض علاقائی اور یورپی ممالک امریکہ کی حمایت کر رہے ہیں اسی لئے ہم امریکہ کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لئے کوششیں کریں.

9393**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@