چابہار کی 'شہید بہشتی' بندرگاہ کا افتتاح، ایرانی علاقے مکران کی ترقی کی پالیسیوں کا ایک حصہ ہے: ایرانی وزیر

چابہار، 3 دسمبر، ارنا – ایرانی وزیر سڑک اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے احکامات کی بنا پر چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ کے فیز 1 کا افتتاح ایران کے علاقے مکران کی ترقی کی پالیسیوں کا ایک حصہ ہے.

يہ بات 'عباس آخوندي' نے گزشتہ روز ايراني ٹي وي چينل كے ساتھ انٹرويو ديتے ہوئے كہي.

انہوں نے بتايا كہ چابہار، آزاد پانيوں كي تك رسائي كي وجہ سے ايران كي ترقي كےليے ايك اہم گيٹ وے اور ايك اہم تجارتي اور اقتصادي نقطہ ہے.

ايراني وزير نے كہا كہ في الحال شہيد بہشتي بندرگاہ كے فيز 1 كے فروغ كے ليے 403 ملين ڈالر سرمايہ كاري كي گئي ہے.

انہوں نے كہا كہ چابہار كي اچھي جغرافيائي اور اسٹريٹجك پوزيشن كي وجہ سے يہ علاقہ پڑوسي ممالك سميت بہارت،افغانستان، اور مشرقي وسطي كے ليے بہت اہم ہے.

انہوں نے كہا كہ آج بروز اتوار چابہار كي شہيد بہشتي بندرگاہ كے فيز 1 كے فروغ كا منصوبہ ايراني صدر اور ملكي اور غير ملكي ميہمانوں كي موجودگي ميں افتتاح ہوجائے گا.

تفصيلات كے مطابق، ايراني صدر حسن روحاني گزشتہ روز اپنے اعلي سطحي وفد كے ساتھ ايراني صوبے سيستان و بلوچستان پہنچ گئے.

**9410

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@