ایرانی جوہری معاہدہ بین الاقوامی برادری کے مفادات کے مطابق ہے : روس

روم ، 03 دسمبر، ارنا - امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ بین الاقوامی برادری کے مفادات کے عین مطابق ہے.

ميڈل بري يونيورسٹي ميں منعقدہ ايك سمينار سے خطاب كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ بين الاقوامي جوہري توانائي ادارے نے ايران كي جوہري سرگرميوں پر اپنے اطمينان كا اظہار كيا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے كہ ايراني حكومت جوہري معاہدے پر مكمل طور پر عمل كررہي ہے.


روس كے سفير نے امريكہ كے رويے پر تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ واشنگٹن كو ايران كا جوہري معاہدہ تسليم كرنا پڑے گا.
انہوں نے كہا يورپي يونين سميت بين الاقوامي برادري نے امريكہ كے ايران جوہري معاہدے كے مخاصمانہ پاليسي پر اپني تشويش كا اظہار كرچكے ہيں.


روس كے سفير نے كہا دنيا كو مزيد امن كا گھوارہ بنانے كے لئے ايراني جوہري معاہدہ ايك اہم كردار ادا كرسكتا ہے.


1*271**


ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@