ایرانی شہید بہشتی بندرگاہ کا افتتاح دوسرے ممالک کیساتھ علاقائی ترقی کیلیے اہم ہے: ظریف

تہران، 2دسمبر، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ چابہار کی 'شہید بہشتی' بندرگاہ کا افتتاح، دوسرے ممالک کے ساتھ علاقائی ترقی میں اس بندرگاہ کی اہمیت کی علامت ہے.

يہ بات 'محمد جواد ظريف' نے ہفتہ كے روز ايران كے دورے پر آئے ہوئے خاتون بہارتي وزير خارجہ 'سوشما سواراج' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے ايران اور بہارت كے مابين اچھے اور بڑھتے ہوئے تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اس بندرگاہ كا افتتاح، علاقائي اور دوطرفہ تعاونوں كي توسيع كے علاوہ مشرق وسطي كے ممالك كو دوسرے ممالك سے منسلك كرنے ميں اس بندرگاہ كي اہميت كي نشاندہي كرتا ہے.

اس موقع ميں 'سوشما سواراج' نے ايران اور بہارت كے درميان باہمي تعلقات كو مزيد گہرے بنانے كي اہميت پر زور ديا.

فريقين نے اس موقع پر علاقائي مسائل كے حل پر تبادلہ خيال كيا.

تفصيلات كے مطابق، خاتون بھارتي وزير خارجہ آج بروز ہفتہ ايراني دارالحكومت تہران پہنچ گئے.

**9410

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@