ایرانی صوبے ہرمزگان میں 9 ٹن منشیات برآمد

بندرعباس، 2 دسمبر، ارنا – ایرانی صوبے ہرمزگان کے چیف پولیس نے کہا ہے کہ اس صوبے کے مشرقی علاقے میں 8 ٹن اور 778 کلوگرام افیون اور 100 کلوگرام ہيروئن برآمد کی گئی ہیں.

یہ بات 'عزیز اللہ ملکی' نے ہفتہ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس صوبے کی انسداد منشيات پوليس فورسز کی جانب سے ہونے والے آپريشن کے نتيجے ميں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کر ليا گيا.

ملکی نے کہا کہ انسداد منشیات پولیس فورسز نے اس صوبے کے مشرقی علاقے میں گودام پر چھاپہ مار کر 9 ٹن منشیات برآمد، پانچ ہتھیار اور ایک اسمگلر پکڑ لیا.

انہوں نے مزيد کہا کہ منشيات کی اسمگلنگ سے متعلقہ نيٹ ورک کا مقصد اس منشیات کی سمندری اور زمینی منتقلی تھا.

9393**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@