چابہار فری زون علاقے معیشت کی ترقی میں مزید موثر کردار ادا کرے: ایرانی عہدیدار

چابہار، 2 دسمبر، ارنا – ایرانی صدر کے مشیر اور فری زون علاقوں کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ 24 سالوں کے بعد چابہار فری زون علاقے کو اقتصادی اور معیشتی پروگراموں اور مقاصد کی تک رسائی کے لئے موثر کردار ادا کرنا چاہیئے.

یہ بات 'مرتضی بانک' نے گزشتہ روز ایرانی چابہار فری زون علاقے کے حکام کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ چابہار اقتصادی سرگرمیوں کے لئے ایک اسٹریٹجک علاقے ہے اور ملک کے مشرقی علاقوں کی ترقی کے لئے موثر کردار ادا کر رہا ہے.

بانک نے اس بات پر زور دیا کہ فری زون علاقوں کو اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ کے لئے نئے مواقع سے استعمال، نجی شعبوں اور غیرملکی سرمایہ کاری کی حمایت، پیداوار اور نئے کاروبار کا آغاز کرنا چاہیئے.

انہوں نے مزید کہا کہ چابہار کی 'شہید بہشتی' بندرگاہ کی ساخت کی تکمیل ریلوے اور ہوائی ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی علامت ہے اور چابہار کی پہلی ترجیح رکاوٹوں کو دور کرنا، مناسب مقامات کی ساخت، جوانوں کی صلاحیتوں سے استعمال کرنا ہے.

ایرانی صدر کے مشیر اور فری زون علاقوں کے سیکرٹری نے اس علاقوں میں سیاحتی، پیداوار اور برآمدات کو فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فری زون علاقوں کی تنظیمیں اپنی توسیع کے لئے سرمایہ کاروں کو راغب کریں.

تفصیلات کے مطابق، مرتضی بانک اور ان کے ہمراہ وفد جمعہ کی رات 'شہید بہشتی' بندرگاہ کی ترقی کے پہلے مرحلے کے آغاز کی تقریب میں شرکت کے لئے چابہار پہنچ گئے.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu