ایرانی آرمی بحریہ کی 4ہزار سے زائد ملکی اورغیر ملکی بحری جہازوں کی سیکورٹی کی فراہمی

شہرکرد، 2 دسمبر، ارنا – ایرانی آرمی کے میرین ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ نے گزشتہ 9 سالوں کے دوران 4 لاکھ اور 224 ملکی اورغیر ملکی بحری جہازوں کی سیکورٹی کو فراہم کیا ہے.

يہ بات ريئر ايڈمرل عليرضا بياتي اشكفتكي نے گزشتہ روز ايراني صوبے چہار محال بختياري كے شہر شہر كرد ميں نماز جمعہ كے خطبہ سے پہلے ايراني بحريہ كے قومي دن كي مناسبت سے خطاب كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي دفاعي پاليسي ڈيٹرنس اور قومي مفادات كے تحفظ پر مبني ہے جو ايراني بحريہ بھي اس حوالے سے سب سے بہت اہم كردار ادا كر رہي ہے.

ايراني كمانڈر نے مزيد بتايا كہ سب اس بات پر يقين ہيں كہ ايراني بحريہ نے اپني تمام سائنسي، صنعتي اور تكنيكي صلاحيتوں كے ساتھ تمام آزاد پانيوں كي سيكورٹي كو فراہم كر ديا ہے.

انہوں نے ايراني بحريہ كي سفارتكاري كو وزارت خارجہ كي پشت پناہ قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس بات كي اہميت كے باوجود ايراني بحريہ، آبدوز كي ساز و سامان كي ساخت كے ساتھ روزبروز اپني فوجي اور عسكري طاقت ميں اضافہ كر رہي ہے.

انہوں نے كہا كہ ايران وہ واحد ملك ہے جنہوں نے قزاقي كے ساتھ مقابلہ كيا ہے.

**9410

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@