ایران کی امریکی پولیس کے ذریعہ ایرانی نژاد نوجوان کے قتل کی شدید مذمت

تہران، 2 دسمبر، ارنا - ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی پولیس کے ذریعہ ایرانی نژاد امریکی نوجوان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ تہران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے اور دیگر چینلز کی جانب سے اس مذموم کارروائی کا جائزہ لیں گے.

يہ بات 'بہرام قاسمي' نے جمعہ كے روز تہران ميں شہيد 'مجيد شهرياري' كي ساتويں سالگرہ كے موقع پر صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے دنيا كے ہر كونے ميں ايراني شہريوں كي صورتحال كي اہميت پر زور ديتے ہوئے امريكي پوليس كي فائرنگ كو ناقابل قبول قرار دے ديا.

انہوں نے ايراني نژاد نوجوان پر امريكي پوليس كي فائرنگ كو شديد الفاظ ميں تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ ہميں اس واقعے ميں ملوث عناصر كو كيفر كردار تك پہنچنا چاہيے.

تفصيلات كے مطابق، امريكي پوليس نے 17 نومبر كو ايك ايراني نژاد امريكي نوجوان كا نشانہ بنا كر كے قتل كرديا.

**9410

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@