پاکستانی نیوی کے بحری جہازوں کا ایرانی بندرگاہ پر شاندار استقبال

اسلام آباد، 2 دسمبر، ارنا - پاکستانی نیوی کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کے بیان کے مطابق، پاکستانی نیوی کے راہ نورد اور دہشت بحری جہازوں کی جانب سے 20 سے 24 نومبر تک اسلامی جمہوریہ ایران کی بندرعباس بندرگاہ کا دورہ کیا گیا.

اس بيان كے مطابق مزيد كہا گيا كہ پاكستاني بحري جہازوں كا ايراني نيوي اور حكومتي حكام كي جانب سے بھرپور استقبال كيا گيا.

اس دورے كے موقع پر پاكستاني نيوي كے وفد نے ايراني نيول زون كے كمانڈر حسين آزاد، ايراني زميني فوج كے كمانڈر كيپٹن مصطفي تيجاني، صوبہ ہرمزگان كے گورنر فريدون اور سپريم ليڈر كے نمائندہ آيت اللہ غلام علي نعيم آبادي سے اہم ملاقاتيں كيں جن ميں باہمي دلچسپي كے امور پر تبادلہ خيال كيا گيا.

ايراني بندرگاہ پر پاكستاني نيوي كے بحري جہازوں كا ايران ميں تعينان پاكستاني سفير آصف دراني، ايراني اعلي عسكري اور حكومتي عہديداروں اور پولينڈ، جاپان، جرمني اور شين كے فوجي اتاشيوں نے بھي دورہ كيا.

271**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@