پاکستان میں جشن عید میلاد النبی ﷺ پر جوش طریقے سے منایا گیا

اسلام آباد، 2 دسمبر، ارنا - دنیا کے مختلف مسلم ممالک سمیت پاکستان میں بھی حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی مناسبت سے عید میلاد النبی (ص) کی تقریبات اور محافل کا انعقاد مذہبی جوش و خروش سے کیا گیا جو کہ ربیع الاول کے آخر تک جاری رہے گا.

12 ربيع الاول رسول پاك حضرت محمد (ص) كي يوم پيدائش كے موقع پر پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں 32 توپوں جب كہ صوبائي دارالحكومتوں ميں 21 توپوں كي سلامي سے دن كا آغاز كي گيا اور اس دن كو قومي چھٹي بھي تھي.

اس دن كو موقع پر مساجد، گھروں، سڑكوں، بازاروں اور مقامي مقامات كو خوبصورت برقي قمقموں اور جنڈيوں سے سجايا گيا اور ملك بھر ميں مختلف حمد و نعت كي تقريبات سميت حضرت محمد (ص) كي تعليمات اور ان كي زندگي پر روشني ڈالنے كے حوالے سے سيمينار اور كانفرنسز كا انعقاد كيا گيا.

عيد ميلاد النبي (ص) كے موقع پر ملك بھر كے مختلف شہروں ميں چھوٹي،بڑي ريلياں اور جلوس نكالے گئے جس كے لئے خصوصي سيكورٹي انتظامات كئے گئے تھے.

271**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@