ایرانی صوبے کرمان کے ہجدک علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کرمان، 1 دسمبر، ارنا – ایرانی صوبے کرمان کے ہجدک علاقے میں آج بروز جمعہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق؛ مقامی وقت کے مطابق آج کی صبح 6بج کر 2 منٹ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکار کی گئی ہے اور اس کا مرکز کرمان سے 58 کلومیٹر دوری پر واقع ہجدک کا علاقہ تھا.

زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے.

اب تک کی اطلاعات کے مطابق، اس زلزلے میں 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں.

9393**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@