پاکستان کے ایران کے ساتھ مضبوط اور دیرینہ تعلقات موجود ہیں: پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد، 1 دسمبر، ارنا - پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان مضبوط تعلقات موجود ہیں اور پاکستانی آرمی چیف کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ ایران سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی.

يہ بات محمد فيصل نے پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں ميں اپني ہفتہ وار پريس بريفينگ كے دوران كہي.

انہوں نے اس موقع پر ايك سوال كے جواب ميں كہا كہ حاليہ قائم ہونے والا فوجي اتحاد دہشت گردي كے خاتمے ميں مثبت ثابت ہو گا اور پاكستاني وزير دفاع خرم دستگير خان نے 16 دسمبر 2017 كو اس اتحاد كے پہلے اجلاس ميں شركت كي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ پاكستان اپنے تعلقات كے حوالے سے ايران كو خاص اہميت ديتا ہے اور ہماري فوج كے سپہ سالار كے حاليہ 3 روزہ دورہ ايران كے موقع پر مختلف موضوعات پر جامع بات چيت ہوئي اور اب دونوں ممالك مختلف امور ميں تعلقات كي سطح كو بڑھانے كے حوالے سے مكمل رابطے ميں ہيں.

271**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@