8 اکتوبر، 2017، 5:05 PM
News ID: 3528897
T T
0 Persons
پاکستان کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں: ایران

اسلام آباد، 8 اکتبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ برادر اور ہمسایہ ملک پاکستان کی توانائی بالخصوص گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے.

اس عزم کا اظہار پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر 'مہدی ہنردوست' نے گزشتہ روز پنجاب صوبے کے شہر 'سیالکوٹ' کے دورے کے موقع پر ایوان صنعت و تجارت کی خصوصی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

ایرانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ یقینا پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، ایران میں عظیم گیس کے ذخائر ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کو بھی اس کے ثمرات پہنچیں.

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود سنہری مواقع سے عوامی مفادات کے حصول کے لئے بخوبی استفادہ کرنا چاہیئے تا کہ دونوں ہمسایہ ممالک میں خوشحالی آئے.

مہدی ہنردوست نے کہا کہ مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبہ جسے امن پائن لائن کہا جاتا ہے، یقینا پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سنگ میل ثبات ہوگا.

ایرانی سفیر نے پاکستانی تاجر برادری کو درپیش مشکلات کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط بڑھانے کے لئے ایک دوسرے کی منڈیوں سے آشنائی ناگزیر ہے، بدقسمتی سے ایرانی اور پاکستانی تاجر اور سرمایہ کار ایک دوسرے کی مارکیٹ کے بارے میں معلومات نہیں رکھتے ، ہم پاکستانی سرمایہ داروں کو ایران میں آزاد تجارتی علاقوں میں سرمایہ کاری کے لئے پرکشش مواقع اور سہولتیں فراہم کررہے ہیں.

انہوں نے پاکستانی تاجروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہم اپنے غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دیگر سرحد پار ممالک کی بجائے پاکستانی چاول اور دیگر غذایی مصنوعات کو اپنے ملک میں برآمد کرنا چاہتے ہیں.

مشترکہ سرحدوں پر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے سرحدی مارکیٹوں کو اہم کردار حاصل ہے، کیوں کہ اس سے مشترکہ سرحدوں میں بسنے والے عوام کو فائدہ ہوگا بالخصوص مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کی روک تھام کے لئے بھی مدد ملے گی.

اس نشست کے دوران میں پاکستانی تاجروں نے درپیش مشکلات اور مسائل سے ایرانی سفیر کو آگاہ کردیا.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@