ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ترکی، او آئی سی اجلاس میں شریک ہوں گے

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی فلسطین صورتحال پر غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کے روز ترکی کا دورہ کریں گے.

تفصیلات کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے او آئی سی کی ہنگامی نشست 'استنبول' میں منعقد ہوگی.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے اس حوالے سے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین کی حالیہ صورتحال بالخصوص القدس کے علاقے میں نہتے عوام پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے تناظر میں اسلامی ممالک کے درمیان باہمی مشاورت اور تعاون ناگزیر ہے.

انہوں نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ بعض معمولی اختلافات کے باوجود کسی کو نہیں بھولنا چاہئے کہ فلسطین پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور اس کا حل صرف امت اسلامی کی وحدت اور جابر صہیونیوں پر دباؤ بڑھانے سے ممکن ہے.

یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم جسے ہم او آئی سی کے نام سے جانتے ہیں، 1969ء میں معرض وجود میں آئی. اقوام متحدہ کے بعد او آئی سی دنیا کا سب سے بڑا حکومتی اتحاد ہے، جس کے 57 ممبر ہیں.

٢٧٤**