ايراني ٹيم نے انڈر 23 والي بال مقابلوں ميں آسٹريليا كو شكست دي

تہران - ارنا - ايراني والي بال ٹيم نے ايشيائي انڈر 23 والي بال چيمپئن شپ كے مقابلوں ميں شاندار كاركردگي كا مظاہرہ كرتے ہوئے آسٹريليوي ٹيم كو 3-2 گول كے نتيجے سے شكست دے دي.

والي بال فيڈريشن كے مطابق، دو دن پہلے ايراني ٹيم نے 19 ويں ايشيائي انڈر 23 والي بال چيمپئن شپ مقابلوں ميں آسٹريليا كي ٹيم كو ہرا ديا ہے جو آسٹريا كي والي بال ٹيم نے پير كے روز اس شكست كي تلافي كے ليے پہلے اور دوسرے كھيلوں ميں ايراني ٹيم كو 17-25 اور 18-25 كے نتيجے سے شكست دے دي ليكن ايراني ٹيم نے مسلسل تين كھيلوں ميں آسٹريليائي ٹيم كو 21-25 ،21-16 ، 16-13 گولوں سے شكست دے كر شاندار كاميابي حاصل كي.

ايراني ٹيم ان مقابلوں كي پانچويں پوزيشن كے حصول كے ليے كل چيني ٹيم كے ساتھ مقابلہ كرے گي.

تفصيلات كے مطابق، انڈونيشيا ميں ايشيا سے 16 ٹيموں كي شركت كے ساتھ 24 جولا‏ئي سے ان مقابلوں كا آغاز ہوگيا اور 1 اگست تك جاري رہيں گے.

9410*274**