ملائیشیا،ایران کے ساتھ جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرے گا

کوالالمپور - ارنا - ملائیشیا کے بین الاقوامی تجارتی اور صنعتی امور کے نائب وزیر 'دٹوک سری اون کا چوان' نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ رواں سال کے اختتام تک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرے گا.

يہ بات انہوں نے صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ ملائيشيا دنيا كے 13 ممالك كے ساتھ آزاد تجارتي معاہدے كرچكا ہے.

اس سے پہلے ملائيشيا كے بين الاقوامي تجارتي اور صنعتي امور كے وزير نے كہا تھا كہ ملائيشيا كي حكومت ايران سميت يورپي يونين اور سري لنكا كے ساتھ آزاد تجارتي معاہدے كے لئے سنجيدہ اقدامات كرچكي ہے.

1*271**