یورپ،جوہری معاہدے کے حوالے سے ایک واضح موقف اور مستقل رویہ اپنائے: ایرانی وزیر برائے شہری ترقی

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے شہری ترقی نے جرمنی کی وزیر خزانہ و توانائی سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی ریلوے تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کو چاہیے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایک واضح موقف اور مستقل رویہ اپنائے.

يہ بات 'عباس آخوندي' نے پير كے روز جرمني كے دارالحكومت برلن ميں جرمن خاتون وزير خزانہ و توانائي 'بريگيته سيپريس' سے ملاقات كے موقع پر گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے دونوں ممالك كے دو طرفہ تعاون ميں قابل قدر كاميابيوں كا حوالہ ديتے ہو‏ئے كہا كہ ہم انشورنس كمپني 'ہرميس' كے مسائل كا خاتمہ كرنے كے علاوہ اس حوالے سے متعلق كئي معاہدوں كو حتمي نتيجے پر پہنچانے كي كوشش كر رہے ہيں.

انہوں نے كہا كہ امريكہ كي نئي حكومت نے جوہري معاہدے سے متعلق غير متوقع اور نامناسب رويہ اختيار كيا ہے جس سے ايران اور يورپ كے درميان تجارتي تعلقات پر منفي اثر پڑ رہا ہے.

انہوں نے گزشتہ مہينوں ميں جوہري معاہدے كے حوالے سے يورپيوں بالخصوص موگريني، مركل اور گابريل كے مثبت موقف كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ہم توقع ركھتے ہيں كہ پوروپ عالمي جوہري معاہدے كے تناظر ميں اپنے تمام وعدوں پر عمل درآمد كر كے اور اس حوالے سے واضح موقف اور مستقل و ذمہ دار رويہ اپنائے.

انہوں نے كہا كہ پوروپ كو جوہري معاہدے فريم ورك كے اندر مسائل كو حل كرنا چاہيے.

ايراني وزير نے كہا كہ ہميں جانتے ہيں كہ عالمي جوہري معاہدہ، ايك تجارتي معاہدے كے علاوہ علاقائي اور بين الاقوامي سيكورٹي كے فروغ كے ليے راہ ہموار كر سكتا ہے.

انہوں نے كہا كہ ہم جرمن كے ساتھ يقيني طور پر ايك وسيع پروگرام كے تحت ايران، وسطي ايشيا اور مشرق وسطي كے علاقوں ميں تجارتي اور اقتصادي كے دوطرفہ تبادلوں كے فروغ پر اتفاق كر سكتے ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ ايران جرمن كے ساتھ ريلوے كے بڑے منصوبوں بشمول بنيادي ڈھانچے اور تيز رفتار ريل گاڑيوں كي ترقي، ريلوے لائن كي تعمير نو كے شعبوں ميں باہمي تعاون كو مزيد توسيع دينے كا خواہاں ہے.

اس موقع ميں آخوندي نے ايران ميں يورپي كمپينيوں كے ليے اچھے مواقع ميسر ہونے كا ذكر كرتے ہوئے اور ايران- جرمن-چين كے ريل كوريڈور كے قيام كي تجويز دي.

تفصيلات كے مطابق، ايران كے وزير برائے شہري ترقي عباس آخوندي ايك وفد كي قيادت ميں 27 جولائي كو جرمن كے وزير ٹرانسپورٹ اور بنيادي ڈھانچے 'الكساندر دوبرنيت' كي دعوت پر مشتركہ ريلوے اور بحري وركشاپس كے انعقاد كے ليے جرمني كے دورے پر ہيں.

9410*274**