ايران مخالف امريكہ كي حاليہ پابندياں عالمي قوانين كي خلاف ورزي ہيں: جرمن وزير خزانہ

تہران - ارنا - جرمني كے وزير خزانہ اور توانائي نے ايران كے خلاف امريكہ كي نئي پابنديوں كي مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ كي جانب سے ايسي پابندياں عالمي قوانين كي خلاف ورزي ہيں.

يہ بات 'بريگيت زيپريس' نے پير كے روز جرمني كا دورہ كرنے والے ايراني وزير برائے شہري ترقي 'عباس آخوندي' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالك كے درميان تجارتي تعلقات كو فروغ دينے پر اميد كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ يورپ جوہري معاہدے كے مطابق عمل كرے اور ہميں اس عالمي معاہدے پر قائم رہنا چاہيئے.

زيپريس نے كہا كہ ہم ہرميس بينك كے ساتھ مسلسل مذاكرات كركے اور ان كو اپنے وعدوں كے مطابق عمل كرنے كي حوصلہ افزائي كرتے ہيں.

جرمني كے وزير خزانہ و توانائي نے اس بات پر زور ديا كہ ہم اسلامي جمہوريہ ايران كے خلاف امريكي نئي پابنديوں كي مذمت كرتے ہيں كيونكہ ايسي پابندياں عالمي قوانين كي خلاف ورزي ہيں.

انہوں نے كہا كہ امريكي حكومت كي جانب سے روس پر نئي پابندياں عائد كرنا جرمن اور يورپي كمپنيوں كے لئے ضررساں ہوگا.

انہوں نے ايران اور جرمن سيمنز كمپني كے درميان معاہدے پر دلچسبي كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ہميں اميد ہے دونوں ممالك كے درميان تجارتي چيمبر آف كامرس قائم ہيں.

جرمن وزير نے كہا كہ ہماري وزارت اقتصاد اور توانائي ايراني پروگراموں كے حوالے سے جرمن كمپنيوں كي سرگرميوں كي حمايت كررہے ہيں.

تفصيلات كے مطابق، ايراني وزير سڑك اور شہري ترقي 'عباس آخوندي' 27 جولائي كو جرمن وزير اقتصاد اور توانائي كے ساتھ ملاقات اور بات چيت كے لئے اس ملك كے دورے پر ہيں.

9393*274**