ایران کے سرکاری ٹی وی کے رپورٹر کابل بم دھماکے میں زخمی ہوگئے

کابل - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری ٹی وی (IRIB) کے رپورٹر افغان دارالحکومت کابل میں آج برو پیر کو ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہو گئے.

ارنا نمائندے کے مطابق، کابل میں ایرانی رپورٹر مہدی محمود آبادی جو کابل دھماکوں کے جائے وقوعے پر اپنی صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے دوسرے بم دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے.

افغان دارالحکومت کابل کے پرہجوم علاقے میں یکے بعد دیگر چار دھماکے ہوئے جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے اس علاقے کو جانے والی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کو بند کر دیا ہے.

ان دھماکوں کے حوالے سے تاحال ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی.

کابل میں ہونے والے دھماکوں کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں.

271*274**