جنوبی پارس کی چھٹی ریفائنری میں اعلی معیار کی مائع گیس کی پیداوار کا آغاز

بوشہر - ارنا - ایران کے جنوبی پارس گیس کمپلیکس کی چھٹی ریفائنری کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اندرونی طاقت کے انحصار کے ساتھ مائع گیس (ال پی جی) کے اعلی ترین معیار کی پیداوار کر رہے ہیں.

'احمد ولي پور' نے آج بروز پير كہا كہ جنوبي پارس گيس كمپليكس كي چھٹي ريفائنري كي مائع گيس كي پيداوار ميں 90 فيصد تك بہتري آئي ہے.

انہوں نے جنوبي پارس كے 15ويں اور 16ويں فيز كي خصوصيات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ يہ ريفائنري ملك ميں گيس كي ريفائنريوں كے درميان اعلي درجے كي سلفر وصولي يونٹ ہے اور سلفر وصولي كي كاركردگي 99.95 فيصد پہنچ گئي ہے اور سابق ريفائنريوں كے مقابلے ميں 3 فيصد تك اضافہ ديكھنے ميں آيا ہے.

تفصيلات كے مطابق، جنوبي پارس روزانہ 55 كروڑ ميٹر كيوبك گيس پيدا كرتا ہے.

9393*274**